ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب، کراچی میں دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا | اردو میڈیا

admin
admin 10 جون, 2022
Updated 2022/06/10 at 7:27 صبح
288247 100344 updates
288247 100344 updates

بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ فوٹو فائلملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 6 سے 18 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔اندرون سندھ مختلف شہروں میں بھی گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔کوئٹہ میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے جبکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ادھر لیسکو نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے ساڑھے 3 گھنٹے پر لانے کا دعویٰ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort