دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیز میں پاکستان کی 3 جامعات شامل | اردو میڈیا

admin
admin 9 جون, 2022
Updated 2022/06/10 at 7:18 صبح
288191 053036 updates
288191 053036 updates

پاکستان کی نیشل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 334 ویں نمبر پر رہی / فائل فوٹو دنیا کی 500 بہترین جامعات میں سے 3 پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں۔جامعات کی نئی عالمی درجہ بندی برائے 2023 میں 3 پاکستانی یونیورسٹیاں ٹاپ 500 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔معروف برطانوی ادارے کیو ایس کی جانب سے جاری کی گئی عالمی درجہ بندی میں دنیا کی بہترین جامعات میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) پہلے، کیمبرج یونیورسٹی دوسرے، اسٹینفورڈ یونیورسٹی تیسرے، آکسفورڈ یونیورسٹی چوتھے اور ہارورڈ یونیورسٹی 5 ویں نمبر پر ہے۔عالمی درجہ بندی میں سب سے بہترین پاکستانی جامعہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) ثابت ہوئی جو 334 ویں نمبر پر ہے۔اس کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی 363 ویں جبکہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ( پی آئی ای اے ایس) 390 ویں نمبر پر موجود ہے۔چین کی 2 یونیورسٹیاں ٹاپ 15 میں شامل ہیں، پیکنگ یونیورسٹی 12 ویں جبکہ Tsinghua یونیورسٹی 14 ویں نمبر پر رہی۔ایشیا کی سب سے بہتر یونیورسٹی کا اعزاز نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے حاصل کیا جو عالمی سطح پر 11 ویں نمبر پر رہی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort