عامر لیاقت کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ کیا تھی؟ | اردو میڈیا

admin
admin 9 جون, 2022
Updated 2022/06/09 at 12:26 شام
288181 032935 updates
288181 032935 updates

عامر لیاقت سوشل میڈیا پر خاصے فعال تھے اور یہی وجہ تھی کہ رکن قومی اسمبلی اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار اکثروبیشتر سوشل میڈیا پر کرتے رہتے تھے/ فائل فوٹورکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کراچی میں 49 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔عامر لیاقت سوشل میڈیا پر خاصے فعال تھے اور یہی وجہ تھی کہ رکن قومی اسمبلی اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار اکثروبیشتر سوشل میڈیا پر کرتے رہتے تھے۔عامر لیاقت نے انتقال سے چار دن قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مختلف مواقع  پر لی گئی ان کی تصاویر کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ کے طور پر عامر لیاقت کی آواز میں ایک تحریر چل رہی ہے جس کے الفاظ کچھ یوں تھے۔لوگ ہر موڑ پر رُک رُک کر سنبھلتے کیوں ہیں؟اتنا ڈرتے ہیں تو پھر گھر سے نکلتے کیوں ہیں؟نیند سے میرا تعلق ہی نہیں برسوں سےخواب  آکر میری چھت پہ ٹہلتے کیوں ہیں؟میں نہ جگنو ہوں، دیا ہوں، نہ کوئی تارا ہوںروشنی والے میرے نام سے جلتے کیوں ہیں؟

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے