ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی | اردو میڈیا

admin
admin 8 جون, 2022
Updated 2022/06/08 at 7:56 صبح
288053 114311 updates
288053 114311 updates

حادثے کا شکار ٹرین ایرانی شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی کہ ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں: غیر ملکی خبر ایجنسی۔ فوٹو سوشل میڈیاایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور  متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین ایران کے شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی کہ اس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے  تاہم حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جس میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort