بینکوں اور وزارت کی نااہلی کی وجہ سے حج کیلئے اپلائی کرنیوالے سیکڑوں افراد رل گئے | اردو میڈیا

admin
admin 7 جون, 2022
Updated 2022/06/07 at 11:46 صبح
287957 014838 updates
287957 014838 updates

قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے 1200 سے زائد درخواست گزار پھنس گئے ہیں جس کا حل وزارت مذہبی امور تلاش کرنے میں ناکام ہے/ فائل فوٹواسلام آباد:  حج 2022  کے لیے  اپلائی کرنے والے سیکڑوں درخواست گزار  بینکوں اور وزارت مذہبی امور کی نااہلی کی وجہ سے رل گئے۔قرعہ اندازی میں کامیاب قرار  پانے  والے 1200 سے زائد درخواست گزار  پھنس گئے  ہیں جس کا حل وزارت مذہبی امور تلاش کرنے میں ناکام  ہے۔کئی روز گزرنے کے باوجود ابھی تک وزارت کوئی حل تلاش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جب کہ درخواست گزاروں نے کامیابی کا میسج ملنے پر  9 مختص بینکوں میں رقوم بھی جمع کروادی ہیں۔تاہم بینکوں کی جانب سے بروقت ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے  پر  درخواست گزار ناکام قرار دے دیے گئے ہیں اور درخواست گزار بینکوں میں مکمل رقوم کی ادائیگی کے باوجود ناکام ہوگئے۔وزارت مذہبی امور متاثرہ درخواست گزاروں کو صرف تسلیاں دے رہی ہے اور  اس نے سارا ملبہ بینکوں پر ڈال دیا ہے،  وزارت مذہبی امور بینکوں  پر جرمانہ عائد کرنے  پر  بھی غور کررہی ہے۔نوٹ: یہ خبر 7 جون 2022 کو جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے