قومی کرکٹر محمد رضوان کے دین کی طرف جھکاؤ کے باعث ان کی تبلیغ کرتے یا اسٹیڈیم میں نماز پڑھنے کی ویڈیوز اکثر سامنے آتی ہیں اور آج کل رضوان کی ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہے۔سوشل میڈیا پر رضوان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں اسٹیڈیم میں پانی کی بوتل سے وضو کرتے دیکھا گیا۔ بعد ازاں انہیں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ اسٹیڈیم میں ہی نماز پڑھتے دیکھا گیا۔ وائرل ویڈیو میں رضوان کو نماز کے لیے جماعت کرواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔