‘کبھی خوشی کبھی غم’ کے چائلڈ اسٹار کی بالی وڈ میں 20 سال بعد واپسی | اردو میڈیا

admin
admin 6 جون, 2022
Updated 2022/06/06 at 8:49 صبح
287849 114313 updates
287849 114313 updates

بالی وڈ میں واپسی کی اطلاع اداکار نے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی—فوٹو فائل2001 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی سدا بہار فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اداکار  جبران خان کی بالی وڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ جبران خان فلم ‘عشق وشق ریباؤنڈ’ میں تقریباً 20 سال بعد دکھائی دیں گے جو 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عشق وشق‘ کا سیکوئل ہوگی۔فلم عشق وشق  میں اداکار شاہد کپور اور امریتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اب فلم کا سیکوئل تیاری کے مراحل میں ہے جس میں جبران خان بطور ہیرو دکھائی دیں گے، فلم کو آئندہ برس 2023 میں ریلیز کیا جائے گا۔بالی وڈ میں واپسی کی اطلاع اداکار نے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘خواب بھی سچ ہوتے ہیں’، ساتھ ہی اداکار نے فلم کے دوسرے اداکاروں کو بھی مینشن کیا۔ واضح رہے کہ جبران خان نے 2001 میں فلم کبھی خوشی کبھی غم میں ‘کرش رائے چند’ کا کردار ادا کیا تھا جس نے مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑے۔اس کے علاوہ جبران خان دیگر فلموں میں بھی بطور چائلڈ اسٹار دکھائی دیے جن میں ‘کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا’اور ‘رشتے’ شامل ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے