دعا کی شوہر کے ہمراہ سیالکوٹ میں موجودگی کا انکشاف | اردو میڈیا

admin
admin 3 جون, 2022
Updated 2022/06/03 at 10:15 صبح
287613 124249 updates
287613 124249 updates

لوکیٹر کے ذریعے دونوں میاں بیوی کی سیالکوٹ میں موجودگی کا پتا چلا ہے: ذرائع/ فائل فوٹوکراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ  کی لوکیشن سے متعلق ایک پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق دعا زہرہ کی اپنے شوہر کے ہمراہ سیالکوٹ میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس  ذرائع کا بتانا ہے کہ لوکیٹر کے ذریعے دونوں میاں بیوی کی سیالکوٹ میں  موجودگی کا پتا چلا ہے،  لاہور  اور کراچی  پولیس کی ٹیمیں دعا کو لینے کے لیے سیالکوٹ میں موجود ہیں۔  پولیس ذرائع کے مطابق دعا اوراس کا شوہر بار  بار  اپنی لوکیشن تبدیل کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نےدعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جب کہ دعا زہرہ کی عدم  پیشی پر آئی جی سندھ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب عدالت نے ایف آئی اے کو اس معاملے میں پولیس کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort