وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کو وارننگ | اردو میڈیا

admin
admin 2 جون, 2022
Updated 2022/06/02 at 6:01 صبح
287508 105018 updates
287508 105018 updates

میں اس وقت ترکی میں معاہدے کر رہا ہوں اور عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو فائلوزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکرے ہو جائے گا۔عمران خان کے انٹرویو پر سابق صدر آصف علی زرداری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کر سکتا۔سابق صدر آصف علی زرداری اور ترجمان پی ڈی ایم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے بیان کو ملک دشمنی کے مترادف قرار دیا تھا۔اب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت ترکی میں معاہدے کر رہا ہوں اور عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا تازہ انٹرویو انہیں عوامی عہدے سے نااہل کرنے کے لیے کافی ہے، عمران خان اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز نہ کریں، چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے