پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ | اردو میڈیا

admin
admin 31 مئی, 2022
Updated 2022/05/31 at 12:42 شام
287311 052853 updates
287311 052853 updates

پرویز الٰہی نے شاہ محمود قریشی کو پنجاب میں 20 حلقوں پرضمنی الیکشن میں تعاون کی یقین دہانی کروادی— فوٹو:چوہدری پرویز الٰہی آفیشلپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ دیا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کرنی چاہیے، ایوان سے باہر رہ کر تحریک انصاف اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی۔شاہ محمود قریشی نے پرویز الٰہی کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجویز سے عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ پرویز الٰہی نے شاہ محمود قریشی کو پنجاب میں 20 حلقوں پرضمنی الیکشن میں تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے