دیپیکا نے فلم’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں عالیہ کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟ | اردو میڈیا

admin
admin 21 مئی, 2022
Updated 2022/05/21 at 9:29 صبح
286297 022808 updates
286297 022808 updates

دیپیکا کو سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کی پیشکش کی گئی تھی/ فائل فوٹوبالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے متعلق انکشاف کیا گیا ہےکہ انہیں فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں کام کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ دیپیکا پڈوکون کو فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی، سلطان اور فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں کانز فلم فیسٹیول میں بھارت کی جیوری ممبر دیپیکا پڈوکون کو سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کی پیشکش کی گئی تھی لیکن دیپیکا نے عالیہ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا کو ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں بھی کام کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے وقت نہ ہونے اور پہلے سے جاری شوٹنگ کی وجہ سے اس پیشکش کو بھی رد کردیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ دیپیکا کو سلمان خان کی مشہور فلم سلطان میں بھی دبنگ خان کے ساتھ کام کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے ایک بار پھر مصروفیت کی وجہ سے یہ پیشکش ٹھکرا دی جس کے بعد یہ کردار انوشکا شرما نے نبھایا۔اس کے علاوہ دیپیکا کو دھوم تھری میں بھی کام کی پیشکش کی مگر وہ اپنی دیگر شوٹنگز کے باعث اس پر راضی نہ ہوئیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort