سری لنکا: نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد کرفیو میں نرمی

imran
imran 16 مئی, 2022
Updated 2022/05/16 at 11:38 صبح
6280a12d1c441
6280a12d1c441

سری لنکا میں نئے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کی جانب سے اپنی کابینہ کی تشکیل کے بعد گزشتہ روز ملک گیر کرفیو 12 گھنٹے کے لیے اٹھا لیا گیا جس کے ساتھ سخت پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم مہندا راجاپکسے کے حامیوں کی جانب سے تجارتی دارالحکومت کولمبو میں ایک حکومت مخالف احتجاجی کیمپ پر حملہ، خیمے جلانے اور مظاہرین اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد حکومت کے خلاف ایک ماہ سے زیادہ کا پرامن احتجاج رواں ہفتے پرتشدد ہوگیا تھا۔

پر تشدد واقعات اور حکومتی شخصیات کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

کورونا وبا، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں کٹوتیوں سے بری طرح متاثر سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد اپنے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، قابل استعمال غیر ملکی ذخائر کم ہو گئے ہیں اور مہنگائی اور ایندھن کی شدید قلت نے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو اٹھا لیا تھا، پیر سے مکمل 24 گھنٹے کے لیے نافذ کیا گیا کرفیو جمعرات اور جمعے کو بھی چند گھنٹوں کے لیے اٹھا لیا گیا تھا تاکہ ضروری سامان کی خریداری کی اجازت دی جا سکے۔

پیر کے روز تشدد بھڑکنے کے بعد مہندا راجاپکسے نے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم ان کے چھوٹے بھائی گوٹابایا راجاپکسے صدر کی حیثیت سے برقرار رہے جبکہ 5 بار وزیر اعظم رہنے والے رانیل وکرماسنگھے کو جمعرات کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کردیا گیا تھا۔

انہوں نے سابق وزیراعظم کی کابینہ سے 4 وزرا کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے، جس سے پارٹی کو اقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو مطمئن کرنے کا امکان کم ہوگیا ہے۔

صدر دفتر کی جانب سے اعلان کردہ تقرریوں میں چیئرمین ایس ایل پی پی ’جی ایل پیریز‘ شامل ہیں جو استعفیٰ دینے سے قبل اس عہدے پر فائز تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds

AllEscort