محسن عباس شاہ رخ کا آٹو گراف حاصل کرنے پر خوش

imran
imran 7 جنوری, 2022
Updated 2022/01/07 at 11:35 صبح
news 1641459250 1787
news 1641459250 1787

لاہور (آئی این پی) معروف اداکار اور گلوکار محسن عباس بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا آٹو گراف لینے میں کامیاب ہوگئے۔اداکار محسن عباس حید نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔اس پوسٹ میں محسن عباس حیدر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ ایک آٹوگراف کی ہے۔محسن نے بتایا ہے کہ یہ آٹوگراف اداکار شاہ رخ خان کا ہے جو کہ بہت مدت بعد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی زندگی، محنت اور کوششوں سے بہت متاثر بھی ہیں۔انہوں نے اپنی خوش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ہمراہ شاہ رخ خان کا آٹوگراف شیئر کیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds