برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کب ہو گی؟ | اردو میڈیا

admin
admin 21 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/21 at 8:54 صبح
300293 091737 updates
300293 091737 updates

میڈیا رپورٹ کے مطابق تاج پوشی کی تقریب مختصر ہوگی، کم لوگ شرکت کریں گے اور اخراجات بھی کم کیے جائیں گے / فائل فوٹوبرطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب  ممکنہ طور پر  2 جون 2023 کو ہو گی۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس کی  تاج پوشی کی تقریب اگلے سال 2 جون 2023 کو متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس میں تقریب کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب مختصر ہوگی اور تقریب میں کم لوگ شرکت کریں گے جبکہ تقریب کے اخراجات بھی کم کیے جائیں گے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس تاج پوشی کی مختصر تقریب سے بادشاہت کا نیا انداز  چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ منتخب کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ روز ونزر محل میں شاہی انداز میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔