چین کا موسمیاتی تبدیلی سمیت کئی معاملات پر امریکا سے تعاون ختم کرنیکا اعلان | اردو میڈیا

admin
admin 6 اگست, 2022
Updated 2022/08/06 at 7:06 صبح
294614 091542 updates
294614 091542 updates

چین نے شدید تحفظات کے باوجود تائیوان کادورہ کرنے پر نینسی پلوسی پر بھی پابندی عائد کر دی۔ فوٹو فائلچین نے موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر  امریکا سے تعاون ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے شدید تحفظات اور  سخت مخالفت کے باوجود تائیوان کادورہ کیا اور  ون چائنا پالیسی کو پامال کیا۔چینی وزارت خارجہ نے بطور احتجاج امریکا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے اور فوجی مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔اس کے علاوہ چین نے  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی پر پابندی بھی لگا دی جبکہ امریکا نے چین کا اقدام غیرذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہاکہ چین فوجی مشقیں اور بیان بازی ختم کرکے کشیدگی کم کر سکتا ہے ۔جان کربی نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں سزا دے رہا لیکن حقیقت میں وہ دنیا کوسزا دے رہا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس نے چینی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds