اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا | اردو میڈیا

admin
admin 3 جون, 2022
Updated 2022/06/03 at 7:12 صبح
287607 115325 updates
287607 115325 updates

عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں/ فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔چیف جسٹس اسلام  آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق  وزیر داخلہ وکیل کے ہمراہ عدالت  میں پیش ہوئے۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید ابھی ڈی نوٹیفائی تو نہیں ہوئے؟ اس پر شیخ رشید نے بتایا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کا سارے پاکستان میں حکم نامہ جاری ہوا ہے، یہ پھر بھی ہر روز نیا مقدمہ درج کر دیتے ہیں، یہ بہنوں کے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں۔اس پر عدالت نے کہا کہ علی وزیربھی قید ہے، وہ بھی نمائندہ ہے، اس پرآپ مسکرارہے ہیں، کسی بھی عوامی نمائندے کو غیرضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے