ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دے دی | اردو میڈیا

admin
admin 25 نومبر, 2022
Updated 2022/11/25 at 1:58 شام
307903 051132 updates
307903 051132 updates

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دے دی— فوٹو: بی بی سیقطر میں جاری  فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دے دی۔ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دی۔ ایران نے دونوں گولز کھیل کے اضافی وقت میں کیا۔ ویلز کے گول کیپر کو کھیل کے آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا جس کے بعد ایران نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول داغ دیے اور فتح حاصل کرلی۔ویلز کے گول کیپر کو 86 ویں منٹ پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد وہ باہر چلے گئے اور متبادل گول کیپر نے ذمہ داری سنبھالی۔اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے چیشمی نے 98 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جسے رضائیان نے 101 ویں منٹ میں دگنا کردیا۔

ویلز کے گول کیپر کو کھیل کے آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا جس کے بعد ایران نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول داغ دیے اور فتح حاصل کرلی— فوٹو: بی بی سیایران نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے شکست اور ایک میں فتح ملی ہے، وہ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ پہلے نمبر پر ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

خیال رہے کہ عالمی رینکنگ میں ایران 20 ویں جبکہ ویلز 19 ویں نمبر پر ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے