بغیر اجازت امیتابھ بچن کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد | اردو میڈیا

admin
admin 25 نومبر, 2022
Updated 2022/11/25 at 10:37 صبح
307891 032950 updates
307891 032950 updates

امیتابھ بچن ایک سپر اسٹار ہیں اور درخواست گزار کا نام، تصویر اور آواز استعمال کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے:دلی ہائیکورٹ۔ فوٹو فائلبالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا نام، تصویر  اور  آواز  بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کے وکیل کی جانب سے دلی ہائیکورٹ میں پبلسٹی رائٹس کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔امیتابھ بچن کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ موبائل ایپلی کیشن ڈویلپرز میگا اسٹار کا نام استعمال کر کے لاٹریز کا اعلان کرتے ہیں اور کچھ لوگ امیتابھ کی تصاویر والی ٹی شرٹس بھی فروخت کر رہے ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ امیتابھ بچن ایک سپر اسٹار ہیں اور درخواست گزار کا نام، تصویر اور آواز استعمال کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اور بغیر کسی اجازت کے اپنی پراڈکٹس اور سروسز کی تشہیر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں لہذا عدالت درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے