پی ٹی آئی نے راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی: وزیر داخلہ | اردو میڈیا

admin
admin 25 نومبر, 2022
Updated 2022/11/25 at 3:19 شام
307888 030252 updates
307888 030252 updates

 پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے, امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرےگی: رانا ثنا اللہ۔ فوٹو فائلوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے دوران راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور سے وزیر آباد تک لوگوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کیا، ہماری اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی دھرنا دینا چاہتی ہے، پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے، امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرےگی، اگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے دوران راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں ہیں، وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کر سکتا ہے جبکہ صدر مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رخ دیا، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر صدر عارف علوی اور عمران خان نے نقاب ہو گئے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے