پولیس نے فیض آباد کے قریب اسٹیج بنانے سے روک دیا، اسٹیج رحمان آباد منتقل | اردو میڈیا

admin
admin 25 نومبر, 2022
Updated 2022/11/25 at 2:47 شام
307878 031947 updates
307878 031947 updates

راولپنڈی کے علاقے فیض آباد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے پولیس نے مرکزی اسٹیج کا کام بند کروادیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مرکزی اسٹیج مری روڈ رحمان آباد منتقل کرنے کا کام شروع کردیا۔پولیس نے اسٹیج کے کام میں مصروف عملے کے شناختی کارڈز لے لیے اور  اسٹیج کی تیاری کا کام بند کروا دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے بتایا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے  یہاں اسٹیج نہیں بننے دیا جائے گا۔ اسٹیج کی تیاری میں رکاوٹ پر پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان کی پولیس حکام سے تلخ کلامی ہوگئی اور اسلم خان نے کہا کہ ایس ایچ او کے کنڈکٹ کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا۔پولیس کی جانب سے کام روکنے پر مرکزی اسٹیج رحمان آباد سے سکستھ روڈ منتقل کرکے مری روڈ پر سروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے لگادیا گیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، اب نیا ڈراما شروع کردیا ہے، مرکزی اسٹیج کو فیض آباد سے رحمان آباد منتقل کررہے ہیں تاہم جلسہ مری روڈ پر ہی ہوگا، فیض آباد سے 2 کلو میٹر آگے ہوگا۔اس دوران   صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ آپ کی پنجاب میں اپنی حکومت ہے یہاں سے کیوں ہٹا رہے ہیں؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ صوبائی انتظامیہ سے جب بات کرو تو وہ مسکرا دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں کل جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے مشروط اجازت دی ہے۔پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں اسلام آباد انتظامیہ رکاوٹ بن گئی  ہے اور اس نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، انتہائی حساس مقام ہے اجازت نہیں دے سکتے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے انتظامیہ چیلنج دیا ہےکہ عمران خان کا ہیلی کاپٹرپریڈ گراونڈ میں ہی لینڈکرے گا،جی ایچ کیوکو کوئی اعتراض نہیں اور اسلام آباد انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اجازت نہیں دیں گے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے