ٹیسٹ سیریز اس ٹیم سے ہے جس نے کھیلنے کا طریقہ بدلا: شان مسعود | اردو میڈیا

admin
admin 25 نومبر, 2022
Updated 2022/11/25 at 8:54 صبح
307876 011911 updates
307876 011911 updates

 ٹیسٹ سیریز میں بڑا اسکور کرنے کی خواہش تو ہر ٹیم کی ہوتی ہے: قومی کرکٹر کی گفتگو/فوٹوفائل قومی کرکٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہو گی۔سوشل میڈیا پر شان مسعود کی قومی کرکٹرز کو دیے گئے عشائیے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چند روز بعد انگلینڈ سے شروع ہونے والی سیریز پر بھی گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں بڑا اسکور کرنے کی خواہش تو سب کی ہوتی ہے لیکن ہم راولپنڈی جاکر وہاں کی کنڈیشنز دیکھیں گے اور دیکھیں گے کہ وہاں کی پچ کیسی ہے۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز خاصی دلچسپ ہوگی کیونکہ ہم ایک ایسی ٹیم سے کھیل رہے ہیں جس نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا طریقہ تبدیل کیا۔واضح رہے کہ  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3  ٹیسٹ میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہو گی، کھیلی جائے گی جس کے لیے انگلش ٹیم 27 نومبر کو پاکستان پہنچے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے