’عمران خان کو سکیورٹی خطرات سے سب آگاہ ہیں، انکا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے‘ | اردو میڈیا

admin
admin 25 نومبر, 2022
Updated 2022/11/25 at 5:58 صبح
307729 111108 updates
307729 111108 updates

ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی: رہنما پی ٹی آئی۔ فوٹو فائلپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی خطرات سے سب آگاہ ہیں اس لیے ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے رکھی ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کے لیے عدالت میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ہیں، جلسہ گاہ آمد پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ چاہتے ہیں ہم انتظامیہ کو وہ حکم دیں جو ہم نہیں دے سکتے، ہیلی پیڈ سروس فراہم کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے