ڈی سی راولپنڈی کی پی ٹی آئی کو حساس تنصیبات سے دور جلسہ کرنیکی تجویز | اردو میڈیا

admin
admin 25 نومبر, 2022
Updated 2022/11/25 at 11:39 صبح
307700 122502 updates
307700 122502 updates

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے پی ٹی آئی جلسے کو متبادل جگہ دینے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔ فوٹو فائلڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ شعیب نے تحریک انصاف کو حساس تنصیبات سے دور جلسے اور دھرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق اسد عمر نے معاملہ عمران خان کے علم میں لانے کی یقین دہانی کرا دی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے پی ٹی آئی جلسے کو متبادل جگہ دینے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا، کسی طرح کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کو راولپنڈی میں عوامی اجتماع مؤخر کرنے کا کہہ دیا۔اسد عمر کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا کہ انتہاپسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حملہ کرسکتی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے