عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ پر کوئی اعتراض نہیں: جی ایچ کیو | اردو میڈیا

admin
admin 24 نومبر, 2022
Updated 2022/11/24 at 4:53 شام
307782 060249 updates
307782 060249 updates

پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے،ان سے اجازت طلب کی جائے، جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹرلینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں: جی ایچ کیو— فوٹو: فائلجنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔جی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے،ان سے اجازت طلب کی جائے، جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹرلینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔جی ایچ کیو کی جانب سے بذریعہ خط تحریک انصاف کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔جی ایچ کیو کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد ہیلی کاپٹر کی آمد اور  روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز  نہیں، وفاقی حکومت بہانے نہ بنائے اور  پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ کی اجازت دے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے