اگر صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہے: اسحاق ڈار | اردو میڈیا

admin
admin 24 نومبر, 2022
Updated 2022/11/24 at 7:31 شام
307767 033853 updates
307767 033853 updates

دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے: وزیر خزانہ/ فائل فوٹواسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ اگر صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارےے پاس پلان بی موجود ہے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، اللہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر رحمت فرمائے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی، اگرصدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔انہوں  نے مزید کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر27 نومبر سے پہلے ہوجائے گا اور دونوں تقرریاں دو مختلف دن بھی ہوسکتی ہیں لہٰذا امید ہے کہ28 نومبرتک سارا پراسس مکمل ہوجائےگا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جو ہونا تھا ہو چکا، عمران خان اپنے اطاعت گزارکارکن کوبلا کرشکست خوردہ انا کی تسکین چاہتے ہیں، صدر علوی کو 75سالہ تاریخ کی منفی روایت کامہرہ بنتےہوئے ہزاردفعہ سوچنا چاہیے تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے