صدر پاکستان میڈیکل کمیشن کے وزیر صحت سے اختلافات، ڈاکٹر نوشاد نے دفتر جانا چھوڑ دیا | اردو میڈیا

admin
admin 24 نومبر, 2022
Updated 2022/11/24 at 8:34 شام
307766 032141 updates
307766 032141 updates

اختلافات کے باعث ڈاکٹر نوشاد شیخ 22 نومبر کو خدا حافظ کہہ کر گئے کہ اب میں دفتر نہیں آؤں گا: ذرائع۔ فوٹو فائلصدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد شیخ کے وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپیٹل سے اختلافات پیدا ہو گئے۔وفاقی وزیر صحت سے اختلافات کے سبب ڈاکٹر نوشاد شیخ نے صدر پاکستان میڈیکل کمیشن کے دفتر جانا چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق پی ایم سی میں مکمل اختیارات نہ ملنے پر ڈاکٹر نوشاد خوش نہیں تھے، ڈاکٹر نوشاد شیخ 22 نومبر کو خدا حافظ کہہ کر گئے کہ اب میں دفتر نہیں آؤں گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ جامعات سے کرانے پر معاملہ اور خراب ہو گیا تھا کیونکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے سب سے زیادہ بچے ٹیسٹ میں فیل ہوئے، سندھ میں فیل بچوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد رہی جبکہ پنجاب سے صرف 7 ہزار بچے فیل ہوئے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے