عارف علوی جتنا زور لگالیں لیکن آرمی چیف کی سمری کا فیصلہ ریورس نہیں کرسکتے: تجزیہ کار | اردو میڈیا

admin
admin 24 نومبر, 2022
Updated 2022/11/24 at 11:11 شام
307756 021325 updates
307756 021325 updates

عاصم منیر اگلے تین سال کے لیے پاکستان کے آرمی چیف ہیں اب انہیں کوئی تبدیل نہیں کرسکتا: انصار عباسی/ فائل فوٹوسینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ صدرف عارف علوی قانونی طور پر آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس پر وزیراعظم کی ایڈوائس کی سمری ریورس نہیں کرسکتے۔جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ صدر عارف علوی جتنا زورلگالیں وہ اس فیصلے کو ریورس نہیں کرسکتے وہ صرف اس سمری کو بیس بائیس دن تاخیر کا شکار کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی صرف عمران خان کے ساتھی نہیں ان کا تعلق پی ٹی آئی سے رہا ہے وہ افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، انہیں یہ پتا ہوگا کہ جب 2019 میں عاصم منیر کو آئی ایس آئی کے ڈی جی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو سب سے زیادہ خوشی بھارت میں منائی گئی تھی۔دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی قانونی طور پر اس فیصلے کو تبدیل نہیں کرسکتے وہ صرف تاخیر کرسکتے ہیں لیکن یہ بہت خطرناک ہوگا، اب عاصم منیر اگلے تین سال کے لیے پاکستان کے آرمی چیف ہیں انہیں کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ صدر کا عہدہ سیاسی نہیں وہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں انہیں اپنا عمل بھی ایسا کرنا چاہیے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے