اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ | اردو میڈیا

admin
admin 24 نومبر, 2022
Updated 2022/11/24 at 11:42 شام
307751 015339 updates
307751 015339 updates

اسلام آباد کو اہم مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ فوٹو فائلپی ٹی آئی دھرنے کے معاملے پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کو اہم مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر چٹھہ کے مطابق جمعرات کی شام سے فیض آباد،کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہو جائیں گے، فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی، پولیس کےساتھ ایف سی اوررینجرز اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔سہیل اختر چٹھہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا جائے گا، بھارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کے لیے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کے لیے راستہ کھلا ہو گا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کنٹینرز لگانے کے لیے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے