عمران خان کا اپنے قتل کی سازش کے مزید نام سامنے لانے کا اعلان | اردو میڈیا

admin
admin 11 نومبر, 2022
Updated 2022/11/11 at 6:08 صبح
306096 112407 updates
306096 112407 updates

مجھے اپنے قتل کے سازش کا 2 ماہ پہلے ہی پتہ چل گیا تھا، وزیرآباد میں مجھے اسکرپٹ کے مطابق قتل کرنے کی کوشش کی گئی: سابق وزیراعظم— فوٹو:فائلسابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کے مزید نام سامنے لانے کا اعلان کردیا۔اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اگلے چند دنوں میں ایسے نام سامنے لاؤں گا جو مبینہ طور پر میرے قتل کی سازش پر عملدرآمد کرا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے قتل کے سازش کا 2 ماہ پہلے ہی پتہ چل گیا تھا اور میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے جلسوں میں  میں اس کا پردہ بھی چاک کیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ وزیرآباد میں مجھے اسکرپٹ کے مطابق قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے