پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں: یو اے ای | اردو میڈیا

admin
admin 4 نومبر, 2022
Updated 2022/11/04 at 12:11 شام
305464 035310 updates
305464 035310 updates

دہشتگردی اور تشدد کیخلاف پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: متحدہ عرب امارات۔ فوٹو فائلمتحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور تشدد کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کے تناظر میں تشدد کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں اور عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے بھی عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے جبکہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے بھی عمران خان پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے