اسرائیلی وزیراعظم کی نیتن یاہو کو الیکشن جیتنے پر مبار کباد | اردو میڈیا

admin
admin 3 نومبر, 2022
Updated 2022/11/04 at 12:06 شام
305387 013623 updates
305387 013623 updates

فوٹو:رائٹرز فائلاسرائیل کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے کامیابی حاصل کر لی، نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے اسرائیل کے صدر کی طرف سے باضابطہ دعوت دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔ ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد حتمی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے دائیں بازواتحاد نے 64 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 120 میں سے 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام کے بعد منگل کو عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی، اسرائیل میں چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں بار انتخابات ہوئے ہیں۔اسرائیل میں 8 جماعتوں کا اتحاد گزشتہ سال نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم کرنے میں کامیاب ہوا تھا لیکن اتحادی جماعتوں کا سیاسی عدم استحکام اسرائیل میں نئے انتخابات کی وجہ بنا ہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے