لانگ مارچ کے دوران جاں بحق رپورٹرکے شوہر نے اہلیہ کی موت کو حادثہ قرار دے دیا | اردو میڈیا

admin
admin 1 نومبر, 2022
Updated 2022/11/01 at 10:50 صبح
304878 122058 updates
304878 122058 updates

فوٹو: فیس بکپی ٹی آئی کےلانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے شوہر نے اپنی اہلیہ کی موت کو  حادثہ قرار دے دیا۔متوفی صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم نےکوئی بھی کارروائی کرانے سے تحریری طور  پر انکار کردیا۔پولیس کو دیےگئے تحریری بیان میں محمد نعیم کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران ڈیوائیڈر  پرکھڑی تھی، ڈیوائیڈر سے گرنے کے  باعث میری اہلیہ کنٹینر کے نیچے آکر  جاں بحق ہوگئی۔محمد نعیم کا کہنا تھا کہ یہ ایک حادثہ ہے اس لیے میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کرانا چاہتا۔صدف نعیم کے شوہر کے تحریری بیان پر پولیس نے میت ورثا کے حوالےکردی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے