7 ماہ سے بے ہوش حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا | اردو میڈیا

admin
admin 28 اکتوبر, 2022
Updated 2022/10/28 at 12:39 شام
304613 024303 updates
304613 024303 updates

23 سالہ حاملہ خاتون چند ماہ قبل روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو گزشتہ 7 ماہ سے اسپتال میں بے ہوش ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹوبھارتی ریاست اترپردیش میں 7 ماہ سے بے ہوش حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ حاملہ خاتون چند ماہ قبل روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو گزشتہ 7 ماہ سے اسپتال میں بے ہوش ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو اسکوٹر پر حادثہ پیش آیا اور  ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے خاتون کے سر پر چوٹیں آئیں جس کے بعد ان کے دماغ کی سرجری بھی کی گئی لیکن وہ صرف آنکھیں کھولنے کے علاوہ جسم کی کوئی حرکت نہیں کرتی۔ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے خاتون کے حمل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انہوں نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے