شوہر کی جانب سے زندہ دفنائی گئی خاتون کی حاضر دماغی نے اس کی جان بچالی | اردو میڈیا

admin
admin 26 اکتوبر, 2022
Updated 2022/10/26 at 12:45 شام
304354 111539 updates
304354 111539 updates

خاتون کو جب شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زندہ دفنایا تو اس وقت خاتون کے ہاتھ میں ایپل واچ تھی جس پر خاتون نے گھڑی سے ہی ہیلپ لائن پر کال کی/ فائل فوٹوامریکا میں شوہر نے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر زندہ دفنا دیا لیکن خاتون کی حاضر دماغی نے اس کی جان بچالی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن میں پیش آیا جہاں شوہر کی جانب سے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شوہر نے مار پیٹ کے بعد خاتون کو صندوق میں بند کرکے گھر کے قریب جنگل میں زندہ دفنادیا لیکن خاتون کی حاضر دماغی نے ان کی جان بچائی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون کو جب شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زندہ دفنایا تو اس وقت خاتون کے ہاتھ میں ایپل واچ تھی جس پر خاتون نے گھڑی سے ہی ہیلپ لائن پر کال کی۔ہیلپ لائن کے آپریٹر نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں متاثرہ خاتون نے صرف دو جملے ‘جھگڑا ہوا’ اور ‘بات نہیں کرسکتی’ بولا جس کے بعد  لوکیشن ٹریس کرکے اسے بچالیاگیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ میاں بیوی کے درمیان تعلقات  خراب تھے اور شوہر بیوی کی پینشن کھانا چاہتا تھا، پولیس نے بیوی کی شکایت پر شوہر کو گرفتار کرلیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے