وزیر اعظم آج قازقستان میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے | اردو میڈیا

admin
admin 13 اکتوبر, 2022
Updated 2022/10/13 at 8:17 صبح
302814 080348 updates
302814 080348 updates

فوٹو: فائلوزیر اعظم شہباز شریف آج قازقستان کے شہر آستانہ  میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے دو روزہ دورے پر قازقستان میں موجود ہیں، جہاں وہ آج آستانہ شہر میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے اور سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، خیال رہے کہ سیکا 1992 میں قائم کیا گیا بین الحکومتی ادارہ ہے جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، سیکا ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ رکھتا ہے اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے