کیرالہ میں ٹریفک حادثہ، طلبہ اور اساتذہ سمیت 9 افراد ہلاک | اردو میڈیا

admin
admin 6 اکتوبر, 2022
Updated 2022/10/06 at 12:02 شام
301997 112609 updates
301997 112609 updates

ٹورسٹ کی بس تیز رفتاری سے ایک کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہی تھی جس کے باعث وہ سرکاری مسافر بس سے جا ٹکرائی/ فوٹو آئی این پیبھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آئے ٹریفک حادثے میں طلبہ سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ٹورسٹ کی بس تیز رفتاری سے ایک کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہی تھی جس کے باعث وہ سرکاری مسافر بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 5 طالب علم اور ایک استاد سمیت 9  افراد ہلاک  ہوگئے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، سرکاری بس میں 81 مسافر سوار تھے جن میں سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ٹورسٹ بس میں 42 طالب علم اور 5 اساتذہ موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے