‘ہم منہ بگاڑ کر تصویریں نہیں لے سکتے’، ونیزا احمد کی عائزہ کے انسٹاگرام پر تنقید | اردو میڈیا

admin
admin 3 اکتوبر, 2022
Updated 2022/10/03 at 8:15 صبح
301625 110535 updates
301625 110535 updates

مجھے تو اتنا بھی نہیں معلوم کے میرے کتنے فالوورز ہیں، میرا اکاؤنٹ بھی میری بہن نے بنایا ہے اور میری بھانجی میری تصویریں شیئر کرتی ہے: اداکارہ/ فوٹو: انسٹاگرامپاکستانی سپر ماڈل ونیزا احمد نے اداکارہ عائزہ خان کو ان کے انسٹاگرام  اکاؤنٹ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حال ہی میں ونیزا احمد اور اداکار عدیل حسین نجی ٹی وی کے ایک پروگرام  میں شریک ہوئے جس میں ان دونوں سے آج کل سوشل میڈیا کا بڑھتا رجحان اور فالوورز کی ریس سے متعلق سوال کیا گیا۔ونیزا احمد نے فوراً جواب دیا کہ ‘ آپ کو لگتا ہے کہ ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ ہیں، تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو، کیا کر رہے ہو سب کچھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دینا، بھئی ہم سے ایسا نہیں ہو سکتا’۔ماڈل و اداکارہ ونیزا احمد بولیں ‘ کل ہی میں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی اداکارہ کے 12 ملین فالوورز تھے’ جس پر میزبان نعمان اعجاز فوراً بولے وہ عائزہ خان صاحبہ ہیں۔ونیزا نے کہا ‘میں نے سوچا چلو اس کے پیج پر جا کر دیکھتی ہوں کہ اس اداکارہ کا ایسا کیا کارنامہ ہے،  اس اداکارہ کے اکاؤنٹ پر صرف تصویریں ہی تھیں’۔انہوں نے کہا ‘ مجھے تو اتنا بھی نہیں معلوم کے میرے کتنے فالوورز ہیں، میرا اکاؤنٹ بھی میری بہن نے بنایا ہے اور میری بھانجی میری تصویریں شیئر کرتی ہے، میں کبھی کبھار صرف آیتیں یا اقوالِ زریں شیئر کر دیتی ہوں’۔یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی فنکارہ ہیں جن کے 12.3 ملین فالوورز ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے