ملک میں مہنگائی کی صورتحال کیا رہی، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیے | اردو میڈیا

admin
admin 2 اکتوبر, 2022
Updated 2022/10/02 at 12:05 صبح
301487 033922 updates
301487 033922 updates

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 127.8 فیصد، دال مسور 79.5، سبزیاں 67، دال چنا 64.2، کوکنگ آئل 65.3، گھی 57.1، دال ماش 56.3 فیصد مہنگی ہوئی — فوٹو: فائلادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 2.1 فیصد کمی کے بعد 21.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 26.1 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ سبزیاں 22.3 فیصد، دال مونگ 19.5، آلو 17.4، گندم 15.3، انڈے 14.2، چکن 13، چائے 11.5 اور بیسن 9.7 فیصد مہنگا ہوا۔ستمبر میں گھی کی قیمت میں 4.50 فیصد کمی ہوئی جبکہ پیاز 3.86، دال مسور 3.08، کوکنگ آئل 1.89 فیصد، چینی 0.93 فیصد سستی ہوئی جبکہ ماہانہ بنیاد پر بجلی چارجز 65.33 فیصد، موٹر وہیکل 2.43 فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 127.8 فیصد، دال مسور 79.5، سبزیاں 67، دال چنا 64.2، کوکنگ آئل 65.3، گھی 57.1، دال ماش 56.3 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم 55.3 فیصد، چاول 39.8، موٹر فیول 86.9 اوراسٹیشنری 54.3 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر بجلی چارجز 30.4 فیصد کم ہوئے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے