اسکول میں طالبہ کے بیگ سےکوبرا سانپ نکل آیا | اردو میڈیا

admin
admin 27 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/27 at 9:20 صبح
300951 125230 updates
300951 125230 updates

اسکرین گریب بھارتی ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر شاجاپور کے ایک اسکول میں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں طالبہ نے اسکول بیگ میں کوبرا سانپ کی شکایت کی جس دیکھ کر  اساتذہ بھی دنگ رہ گئے۔بھارت میں مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق  دہم جماعت کی طالبہ کے اسکول بیگ میں بڑا کوبرا سانپ پایا گیا جس کی شکایت طالبہ نے اساتذہ کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اساتذہ کی جانب سے بیگ کھولا گیا اور کتابیں بیگ سے باہر نکالی گئیں، جس میں سانپ موجود تھا۔بتایا جارہا ہے کہ سانپ بیگ میں کنڈلی مار کر بیٹھا ہوا تھا اور ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیگ جھاڑنے پر ناگ بیگ سے نکلتا ہے جسے دیکھ کر  نہ صرف اساتذہ خوفزدہ ہوگئے بلکہ ویڈیو دیکھنے والے بھی حیرت اور خوف میں مبتلا ہوگئے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے