یوئیفا نیشنز لیگ میں رونالڈو زخمی، ناک سے خون بہنے پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا | اردو میڈیا

admin
admin 25 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/25 at 6:33 صبح
300735 093239 updates
300735 093239 updates

فوٹو: اسکرین گریب پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا نیشنز لیگ کے ایک میچ میں کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ میں جمہوریہ چیک کے خلاف میچ میں رونالڈو زخمی ہوئے۔

فوٹو: غیر ملکی میڈیاہوا کچھ یوں کہ گول کرنے کے لیے ہیڈ کرنے کی کوشش میں رونالڈو جمہوریہ چیک کے گول کیپر ٹومس ویکلک سے ٹکراگئے۔ دونوں کھلاڑیوں کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور زخمی ہونے پر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ بعدازاں رونالڈو نے روئی سے خون صاف کرواکے کھیل جاری رکھنے کو ترجیح دی۔پرتگال کے فٹبالر کی یہ ہمت اور کھیل کے لیے محبت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے