کینیڈا میں آندھی اور طوفانی بارش، مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ | اردو میڈیا

admin
admin 25 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/25 at 3:12 صبح
300723 054111 updates
300723 054111 updates

کینیڈا کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کے سبب مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔طوفان فی اونا سے نو وا اسکاٹیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ، نیو برنسوِک، نیو فاؤنڈ لینڈ اور کیوبیک کے میگ ڈالین آئی لینڈز متاثر ہیں۔کچھ علاقوں میں آندھی کی رفتار سو کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس سے درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں اور کاروباری علاقوں میں دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔بعض مقامات پر لوگوں کو انخلا کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ساحلی علاقے میں ایک خاتون کے لاپتا ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔اٹلانٹک کینیڈا اور جنوبی کیوبیک میں موسم مزید خراب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے