عمران خان نے آج بھی احتجاج کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا | اردو میڈیا

admin
admin 25 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/25 at 3:55 صبح
300705 104349 updates
300705 104349 updates

فوٹو: اسکرین شاٹچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آج بھی کارکنوں سے اپنے خطاب میں  احتجاج کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔خیال رہے کہ 21 ستمبر کو عمران خان نے لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہفتے سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اگلے روز یعنی 22 ستمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہفتے کو فیصلہ کریں گے کہ کب کال دینی ہے۔آج  رحیم یارخان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھی عمران خان نے اسلام آباد کی جانب مارچ یا دھرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ رانا ثنااللہ ہمیں ڈرا رہا ہے، رانا ثناکان کھول کرسن لو اس بار کپتان پوری تیاری سے آئےگا، مجھے پتا ہےکہ رانا ثنااللہ کو کیا کرنا ہے، رانا ثنااللہ کو نہیں پتا کہ مجھےکیا کرنا ہے، کال تب دوں گا جب مخالفین سمجھیں گے عمران خان پیچھے ہٹ گیا ، کال تب دوں گا جب میری ایک گیند سے تین وکٹیں گریں گی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اس لیے چاہتے ہیں کہ ملک میں استحکام آئے، اس بار جب ہم نکلیں گے تو الیکشن کی تاریخ تک تحریک نہیں رکےگی، وقت زیادہ دور نہیں جلد ان شاء اللہ آخری کال دوں گا، وہ کال پاکستان کو بچانے کے لیے ہوگی، وہ کال صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ہوگی، پاکستان کے پاس صاف اور شفاف الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کی تیاری کر رہے ہیں،  نواز شریف فکر نہ کرو،  قوم تمہارا شاندار استقبال کرےگی، اسحاق ڈار این ار آو کے تحت ہونے والی ڈيل کے نتیجے میں واپس آرہے ہیں ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم چپ کرکے یہ تماشہ دیکھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب ہے، وزیراعظم، وزیر خارجہ آپ امریکا کیا کرنے گئے ہیں، وزیراعظم اور  وزیرخارجہ امریکا میں مہنگے ترین ہوٹلوں میں رکے ہوئے ہیں، شہباز شریف روسی  صدر کے سامنے ایسے بیٹھے تھے جیسے بچہ پرنسپل کے سامنے بیٹھا ہو، بیرونی سازش سےکسی کو مسلط کیا جاتا ہے تو وہ ایسی حرکتیں کرتا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے