بین الاقوامی دوا ساز کمپنی فائزر کی سی ای او دوسری مرتبہ کرونا کا شکار ہوگئے | اردو میڈیا

admin
admin 24 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/24 at 10:57 شام
300717 023228 updates
300717 023228 updates

البرٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تاہم وہ خود کو بلکل تندرست اور علامات فری محسوس کرتے ہیں — فوٹو: فائلمعروف بین الاقوامی دوا ساز کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) البرٹ بورلا دوسری بار کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔البرٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تاہم وہ خود کو بلکل تندرست اور علامات فری محسوس کرتے ہیں۔اس سے قبل اگست میں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کمپنی کی بنائی ہوئی کووڈ 19 اینٹی وائرل ادویات کا کورس شروع کر دیا تھا جبکہ وہ اپنی ہی کمپنی فائزر کے جرمن کمپنی کے اشتراک سے بنائے ہوئے کرونا ویکسین کے 4 ڈوز بھی لگوا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک بائی ویلنٹ بوسٹر (bivalent booster) نہیں لگوایا ہے کیوں کہ سی ڈی سی کی ہدایات کے تحت میں بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے کرونا کے سابق کیس کے بعد تین مہینے مکمل ہونے کا انتظار کر  رہا تھا۔ 

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے