سینئر اداکار سہیل احمد کی بھارتی فلموں میں انٹری، فلم کا ٹریلر بھی جاری | اردو میڈیا

admin
admin 24 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/24 at 11:25 صبح
300681 025846 updates
300681 025846 updates

فوٹو: فائلپاکستان کے لیجنڈ اداکار و میزبان سہیل احمد نے بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دے دی۔سہیل احمد بھارت کے سپر اسٹار  دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ  سرگن مہتا کے ہمراہ  پنجابی انڈین فلم ’بابے بھنگڑے پاوندے نے’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم کے پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ ہی ہیں جب کہ ہدایتکاری امرجیت سنگھ کی جانب سے دی گئی، یہ فلم امریکا میں عکسبند کی گئی ہے،حال ہی میں فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل احمد دلجیت کے والد کا کردار نبھائیں گے۔ فلم میں  دلجیت کو اپنے دوستوں کے ہمراہ باپ کی موت کے بعد کاروبار سنبھالنے اور انشورنس کی رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بناتے دکھایا گیا ہے۔فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانجھ کی جانب سے شیئر کیا گیا جسے کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے، تاہم یہ فلم آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے