عمران ہاشمی اپنی سابقہ ہیروئن کے سحر میں مبتلا ہوگئے | اردو میڈیا

admin
admin 24 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/24 at 7:29 صبح
300658 105109 updates
300658 105109 updates

فوٹو: فائلبالی وڈ اداکار عمران ہاشمی بھی ان لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں اداکارہ حمائما ملک کو دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جیو فلمز کے بینر تلے 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور  حمائما ملک نے اپنے کرداروں کے پوسٹرز جاری کیے جسے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی۔حمائمہ ملک نے ’دارو‘ کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی وڈ کے  ہیرو عمران ہاشمی بھی اپنی سابقہ ہیروئن کی تعریف کیے بنا  نہ رہ سکے۔

اسکرین شاٹ/حمائما ملکعمران ہاشمی نے اداکارہ کے شیئر کردہ پوسٹر پر لکھا ’حمائما، آپ کا یہ لُک بے حد اچھا لگ رہا ہے،  فلم میں آپ کی شاندار  پرفارمنس دیکھنے کا منتظر ہوں’۔ساتھ ہی بالی وڈ اداکار نے حمائما کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اس سے قبل ماہرہ خان نے اپنے کردار ’مکھو‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا جس پر بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ عمران ہاشمی اور حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی وڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے