ملک میں 700 سی این جی اسٹیشنز بند، پیٹرولیم انڈسٹری رپورٹ جاری | اردو میڈیا

admin
admin 24 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/24 at 6:54 صبح
300651 101347 updates
300651 101347 updates

فوٹو: فائلآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ریگولیٹڈ پیٹرولیم انڈسٹری رپورٹ 21-2020 جاری کردی۔ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق  آئل سیکٹر میں 21-2020 میں خام تیل کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے 27.82 فیصد اضافہ ہوا جب کہ  تیل کی تیار مصنوعات کی درآمد میں 23.70 فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال 21-2020 میں پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال 12.95 فیصد اضافے سے 19.92 ملین ٹن رہا، اسی طرح 21-2020 میں پی ایس او کا مارکیٹ شیئر 3 فیصد اضافے سے 47 فیصد رہا۔اوگرا ترجمان کا کہنا تھا کہ مالی سال 21-2020 میں قدرتی گیس کی مقامی پیداوار 6 فیصد کمی سے 2006 ایم ایم سی ایف ڈی رہی  21-2020 کے اختتام تک پاکستان میں قدرتی گیس کے صارفین کی تعداد 10.62 ملین ہوگئی۔اس کے علاوہ ملک میں سات سو سی این جی اسٹیشنز بند ہو گئے۔مالی سال 21-2020 میں گیس سپلائی میں سندھ کا شیئر 45 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد رہ گیا، خیبر پختونخوا کے شیئر میں 13 سے 12 فیصد کمی واقع ہوئی، بلوچستان اور پنجاب کا شیئر بالترتیب 11 فیصد اور 3 فیصد پر برقرار رہا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے