ایکسچینج کمپنیز سے 2 ہزار ڈالر کی خریدو فروخت اب صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہو گی | اردو میڈیا

admin
admin 24 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/24 at 8:35 صبح
300650 101256 updates
300650 101256 updates

ایکسچینج کمپنیز سے 2 ہزار ڈالر کی خریدوفروخت صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہوگی:اسٹیٹ بینک فائل فوٹواسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 2 ہزار ڈالر  یا اس کے مساوی دیگر  غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اب صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہو گی۔اسٹیٹ بینک نے نئے ضوابط بناتے ہوئے کہا  ہے کہ ایکسچینج کمپنیز سے 2 ہزار ڈالر کی خرید و فروخت اب صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سےہو گی۔ نئے ضوابط کے مطابق ٹرانزیکشن کی رسید پر صارف کا شناختی کارڈ نمبر دستاویز  میں درج کیا جائےگا تاہم ایکسچینج کمپنیز سے زرمبادلہ خرید و فروخت کی دیگر شرائط میں تبدیلی نہیں ہوگی۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف  ریگولیٹری کارروائی کی جائے گی اور  ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کے لیے ایکسچینج کمپنیز کے ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے، نئے ضوابط فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے