صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ انکے بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا | اردو میڈیا

admin
admin 24 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/24 at 1:32 صبح
300636 051346 updates
300636 051346 updates

جھگڑے کے دوران ملزم نے بیوی کو ڈمبل کے وار کرکے قتل کیا تھا جس کا ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف بھی کر لیا ہے: ایف آئی آر کا متن — سوشل میڈیااسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز  کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کی مدعیت میں ملزم شاہنواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے گھر میں پولیس کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا، گرفتاری کے وقت ملزم کی شرٹ اور ہاتھوں پر خون کے نشانات تھے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جھگڑے کے دوران ملزم نے بیوی کو ڈمبل کے وار کرکے قتل کیا تھا جس کا ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف بھی کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے نشاندہی کرتے ہوئے اپنے گھر کے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی۔پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔