اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ لگایا جائے گا؟ ن لیگ رہنما نے پارٹی پوزیشن بتا دی | اردو میڈیا

admin
admin 24 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/24 at 2:34 صبح
300633 030201 updates
300633 030201 updates

اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے: رانا ثنا اللہ — فوٹو: فائلسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد انہیں وزیر خزانہ لگانے یا نہ لگانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پارٹی پوزیشن واضح کر دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ کا قلم دان لینے کے بعد کام کریں یا اس کے بغیر کام کریں، حکومت ان کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جیو نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔