شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں 2 ماہ میں 500 بھرتیاں | اردو میڈیا

admin
admin 24 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/24 at 4:38 صبح
300627 015338 updates
300627 015338 updates

فوٹو:  شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹیلاڑکانہ کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں دوماہ میں 500 بھرتیاں کی گئیں۔دستاویز کے مطابق دوماہ میں 16 اور 17 گریڈ کے تقریباً  300 افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا جبکہ گریڈ 1 تا 21 کے 500 افراد کو باضابطہ منظوری کے بغیر بھرتی کیا گیا۔سنڈیکیٹ ممبران کا کہنا ہے کہ ان بھرتیوں کو حکومت اور متعلقہ فورم فوری طور پر منسوخ کرے، انہوں نے الزام لگایا کہ پروفیسر انیلا یونیورسٹی کو مالی بحران کے ذریعے بند کرانا چاہتی ہیں۔دوسری جانب  شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر انیلا عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام تقرریاں قانون کے  مطابق ہوئیں، تقرریوں کی منظوری سینیٹ سے لینا ضروری نہیں ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔